نیٹوکنٹینرزکیس میں پیشرفت سے متعلق دوبارہ رپورٹ طلب
70 ارب روپے کی ڈیوٹی کے غبن کا کیس میں نیب سنجیدہ نہیں ہے،جسٹس جواد
چیف جسٹس نے کہا 27355 کنٹینرز کا معاملہ ہے اور نیب اب تک صرف چند سو کنٹینرز کا معاملہ دیکھ رہا ہے. فوٹو رائٹرز
سپریم کورٹ نے نیٹوکنٹینرزکیس میں نیب اور ایف بی آرکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اب تک کی پیشرفت سے متعلق دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر نے جامع رپورٹ تیار کرنے کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل فوزی ظفر نے عدالت میں موقف اختیار کیا 657 کنٹینرز سے متعلق سات ریفرنس تیار کرکے جلد متعلقہ عدالت میں جمع کرادیے جائیں گے ۔
چیف جسٹس نے کہا 27355 کنٹینرز کا معاملہ ہے اور نیب اب تک صرف چند سو کنٹینرز کا معاملہ دیکھ رہا ہے ۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا نیٹوکنٹینرزکے معاملے پر عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہو رہا ہے 70ارب روپے کی ڈیوٹی کے غبن کا کیس ہے اور نیب سنجیدہ نہیں ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کا کام اس کیس میں ختم ہو چکا ہے۔
نیب نے وصولی کرنی ہے ،نیب نے ٹیکس محتسب اور سپریم کورٹ کے کام کو آگے بڑھانا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا نیب والے 500 کنٹینرزکا ریفرنس بنا کر ہر ماہ بھی بھیجتے رہتے تو اب تک بہت سا کام ختم ہو چکا ہو تا ۔مقدمے کی مزید سماعت 24 ستمبر تک کیلیے ملتوی کر دی گئی ۔فاضل بینچ نے میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل پر نیب کے قبضے سے متعلق مقدمے کو نمٹادیا ہے اورپنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نیب سے کرائے کی مد میں ملنے والی دوکروڑ چالیس لاکھ کی رقم گرلز ہاسٹل کی اپ گریڈیشن پر خرچ کی جائے۔