ایران نے شام سمیت کسی متنازع ایشوپربات نہیں کی

وزیراعظم کا دورہ انتہائی مثبت رہا، بدگمانی کے تاثرات اور کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا

خامنہ ای نے وزیراعظم کیلیے نہایت گرمجوشی کااظہارکیا، پاکستان کے عوام کیلیے دعا فوٹو: فائل فوٹو؛ پی آئی ڈی

ایرانی حکومت نے وزیراعظم نواز شریف کے دورے میں شام کے مسئلے سمیت پاکستان سے کسی کی بالواسطہ مداخلت کے حوالے سے کسی ایشوپر کوئی بات نہیں کی ۔


یہ دورہ انتہائی مثبت رہا اور اس سے بدگمانی کے تاثرات اور کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے وزیراعظم کے لئے نہایت گرمجوشی اور محبت کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کیلئے دعا کی۔

صدر حسن روحانی بھی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے کافی پرعزم نظر آئے اور انہوں نے باہمی رابطوں کو نئی بلندیوں پر پہنچانے پر زور دیا۔ ایران کے دورے میں وزیراعظم نوازشریف سے ایران کے صدرحسن روحانی کی 3ملاقاتیںہوئیں جس میںبردارز ممالک میں باہمی اعتماد کا عنصر نمایاں رہا۔ وزیراعظم نوازشریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے گارڈ آف آنر کے موقع، پھرکھانے پر اور اس کے بعد ایک رسمی ملاقات ہوئی جو قریبی تعلقات کی مظہر ہے۔
Load Next Story