دھاندلی کا نعرہ وہی لگاتے ہیں جن کے ’’پلے‘‘ کچھ نہیں ہوتا فخرالدین جی ابراہیم

جب سیاسی رہنماؤوں کےپلےاپنےووٹرز کیلئےکچھ نہیں ہوتا وہ دھاندلی کا نعرہ لگانا شروع کر دیتے ہیں، فخرالدین جی ابراہیم

موجودہ الزامات کی حیثیت بھی ایسی ہی ہے، بعض اوقات باتوں کو عیاں کرنا بہتر ہوتا ہے، سابق چیف الیکشن کمشنر. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ یہ لوگ وہ بھی کھوسکتے ہیں جو ان کے پاس ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ردعمل میں انکا کہنا تھا کہ افسوسناک ہے کہ جب سیاسی رہنماؤوں کے پلے اپنی سیاست اور ووٹرز کیلیے کچھ نہیں ہوتا وہ ''خانہ پری'' کے طور پردھاندلی کا نعرہ لگانا شروع کر دیتے ہیں، موجودہ الزامات کی حیثیت بھی ایسی ہی ہے، بعض اوقات باتوں کو عیاں کرنا بہتر ہوتا ہے۔
Load Next Story