حادثات میں سرکاری مشینری کا رد عمل سست ہوتاہےپی ایم اے

حادثات میںکام کرنے والے رضا کار،امدادی کارکن غیر تربیت یافتہ ہیں،پریس کانفرنس ۔

کراچی میں مختلف حادثات اور واقعات میں ہونے والے زخمیوں اورناگہانی آفت سے نمٹنے کیلیے کوئی موثراقدامات نہیں۔

کراچی میں مختلف حادثات اور واقعات میں ہونے والے زخمیوں اورناگہانی آفت سے نمٹنے کیلیے کوئی موثراقدامات نہیں۔

ڈیڑھ کروڑکی آبادی کے شہر میں کوئی ٹراما سینٹر نہیں ہے ،کراچی میں آتشزدگی کے واقعات میں جھلسے ہوئے مریضوںکے علاج کیلیے صرف74 بسترمختص ہیں،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی اور سینٹرل کے عہدیداروں نے لاہور اورکراچی کی فیکٹریوں میں پیش آنیوالے آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنا بڑا جانی اور مالی نقصان نظام کی خرابیوں اورناکامی کا ثبوت ہے۔


جس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،ان خیالا ت اظہار پی ایم اے کراچی کے صدر پروفیسر ادریس ایدھی،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قاضی واثق ،ڈاکٹر مرزاعلی اظہر سمیت دیگر نے پیرکو پی ایم اے ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، ماہرین کا کہنا تھا کہ اکثر و بیشتر قدرتی آفات اور حادثات کا سامنا رہتاہے۔

لیکن ہماری سرکاری مشینری کا رد عمل سست ہوتاہے جس سے زیادہ نقصان ہوتا ہے ایسے مواقع پر اموات کو روکا جاسکتاہے ان ماہرین کا کہناتھا کہ حادثات میں کام کرنے والے رضا کار،امدادی کارکن غیر تربیت یافتہ ہوتے ہیں ،انھوںنے کہاکہ ہم ان دونو ں واقعات پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ان واقعات کے مجرموں کو سزائیں دی جائیں۔
Load Next Story