ایکسپریس مارننگ شو ’’سُر ساتھ سویرا‘‘ میں نور کی شرکت
فلموں میں اداکاری، فوٹو شوٹس اور فیشن شو کے علاوہ میزبانی کا تجربہ بہت اچھا رہا
آپکا شو منفرد انداز کیوجہ سے ناظرین میں بیحد مقبول ہے، میزبان دعا ملک سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
DUNEDIN:
''ایکسپریس نیوز '' کے مقبول ترین مارننگ شو''سُر ساتھ سویرا'' میں معروف اداکارہ نور نے بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر پروگرام کی میزبان دعا ملک نے نور کی فنی اور نجی زندگی کے حوالے سے دلچسپ سوال کیے جس کو شرکاء اور ناظرین کی بڑی تعداد نے بیحد سراہا۔ اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں بچپن میں قدم رکھا اور پھر فلموں میں اداکاری، فیشن انڈسٹری میں ٹی وی کمرشلز، فوٹوشوٹس اور فیشن شو کے علاوہ میزبانی کا تجربہ بہت اچھا رہا، مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور خاص طور پر خواتین کے دیرینہ مسائل بھی جان سکی۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ''ایکسپریس نیوز'' کا مارننگ شو اپنے منفردانداز کیوجہ سے ناظرین میں بیحد مقبول ہے اور خاص طور پر اس میں مارننگ شوز کا روایتی انداز بالکل دکھائی نہیں دیتا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ڈرامے بنائے جا رہے ہیں لیکن میں ڈراموں میں اداکاری کرنے کے بجائے میزبانی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں۔ اداکاری میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے جب کہ میزبانی کا کام جلد مکمل ہوجاتا ہے۔
اس لیے اب مجھے میزبانی کرنا پسند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتی ہوں، وہ پہلے بہتر تعلیم حاصل کریگی اورپھر اپنی پسند کے مطابق کیرئیر اپنائے گی، اس سلسلہ میں میری طرف سے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہو گا۔