محکمہ تعلیم نے لاء یونیورسٹی کو عمارت دینے سے معذوری ظاہر کردی
گورنمنٹ ڈگری کالج کلفٹن کی عمارت محکمہ تعلیم کو نہیں ملی،جامعہ کو کیسے دیں،عمارت دینے کی سفارش مستردکردی گئی
سیکریٹری تعلیم کا وزیراعلیٰ ہائوس کو آگاہ کرنے کا فیصلہ والفقار علی بھٹو لایونیورسٹی میں داخلوں اور تعلیم کا آغاز خدشات کا شکار
قانون کی تعلیم دینے کے لیے ملک کی پہلی شہید ذواالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا اپنے آغاز پر ہی مسائل سے دوچار ہوگئی ہے کاغذوں پر قائم جامعہ کی تاحال کوئی عمارت موجود نہیں۔
محکمہ تعلیم نے جامعہ کوکلفٹن میں قائم کالج کی عمارت دینے سے معذوری ظاہرکردی ہے جس سے یونیورسٹی آف لا میں جولائی سے داخلوں اور کلاسوں کا آغاز مشکوک ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے شہید ذواالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لا کی جانب سے کلفٹن میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج کی عمارت حوالے کرنے کی سفارش مستردکردی ہے، محکمہ تعلیم کے ایک افسر کے مطابق مذکورہ کالج کی عمارت تعمیر کے بعد تاحال محکمہ ایجوکیشن ورکس نے محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کی ہے جبکہ محکمہ ایجوکیشن ورکس اب تک کالج کی تعمیر اور تکمیل کے حوالے سے پی سی4 بھی پیش نہیں کرسکا ہے جب کالج محکمہ کے حوالے ہی نہیں ہوا تو اسے کسی یونیورسٹی کے حوالے کیسے کیا جاسکتا ہے۔
جبکہ شہید ذواالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ محکمہ تعلیم یہ کالج محکمہ ایجوکیشن ورکس سے لے کر فوری طور پر جامعہ کے حوالے کردے جو ممکن نہیں ہے، محکمہ تعلیم کے افسران نے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکو اس حوالے سے بریفنگ دی ہے، سیکریٹری تعلیم نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس کو آگاہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ کالج ناظم آباد کا ایک خالی بلاک یونیورسٹی آف لا کی انتظامیہ کوحوالے کرنیکی تجویز دی تھی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اس سے متفق نہ تھی، واضح رہے کہ شہیدذواالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لا کی انتظامیہ نے جولائی سے یونیورسٹی میں کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور داخلوں کی تیاری شروع کردی تھی لیکن موجودہ صورتحال میں جامعہ برائے قانون میں تعلیم کا آغاز خدشات کا شکار ہے۔