آئی پی ایل چنئی نے راجستھان کو5 وکٹ سے زیر کرلیا

مجموعی اسکور 20 تک پہنچا ہی تھا کہ اوپنر برینڈن میک کولم صرف 6 رنز پر انکیت شرما کی وکٹ بن گئے.

چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی حریف بیٹسمین اسٹورٹ بنی کو رن آؤٹ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ فوٹو : بی سی سی آئی

KARACHI:
آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹ سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے149 رنز کا ہدف19.4 اوورز میں حاصل کیا۔


مجموعی اسکور 20 تک پہنچا ہی تھا کہ اوپنر برینڈن میک کولم صرف 6 رنز پر انکیت شرما کی وکٹ بن گئے کیچ نائر نے تھاما، سریش رائنا کو 2 رنز پر انکیت نے قابو کیا، کیچ بھاٹیا نے لیا، ڈیوائن اسمتھ نے 35 بالز پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے، ان کا کیچ کیون کوپر کی گیند پر یاگنک نے لیا، ایشون 14 رنز پر راجیت بھاٹیا کی وکٹ بنے، فاف ڈوپلیسی نے 38 رنز اسکور کیے، انھیں فالکنر نے قابوکیا، کپتان مہندرا سنگھ دھونی 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل راجستھان نے 8 وکٹ پر 148 رنز بنائے، انکیت شرما کو 30 رنز پر ایشون نے آؤٹ کیا، کیچ اسمتھ نے تھاما، اجنکیا راہنے صرف 4 پر رن آؤٹ ہوگئے، کپتان شین واٹسن بطور اوپنر کھیلے اور 36 بالز پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے، وہ موہت شرما کی گیند پر بولڈ ہوئے، جنھوں نے تین وکٹیں لیں۔
Load Next Story