ایون مورگن کو انگلش ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

مختصر ترین فارمیٹ کیلئے ٹیم میں کپتان مورگن،معین علی، بیل، بوپارا، بریسنن،جورڈن، جوئے روٹ،جیمز ٹریڈ ویل اور دیگر شامل۔

مختصر ترین فارمیٹ کیلئے ٹیم میں کپتان مورگن،معین علی، بیل، بوپارا، بریسنن،جورڈن، جوئے روٹ،جیمز ٹریڈ ویل اور دیگر شامل۔ فوٹو اے ایف پی

انگلینڈ نے سری لنکا سے سیریز کیلیے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کردیا، اسٹورٹ براڈ کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایون مورگن کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔


مائیکل کیربیری کو دونوں ٹیموں کا حصہ بنایا گیا، اس طرز میں اسٹروک پلیئر ای ین بیل کی بھی واپسی ہوئی جبکہ مائیکل لمب کو ڈراپ کردیا گیا، اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم سیمر ہیری گرنی اور ٹم بریسنن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا۔ واحد ٹوئنٹی 20 میچ 20 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ ابتدائی تین میچز کیلیے تشکیل دیا گیا ہے۔ مختصر ترین فارمیٹ کے لیے ٹیم میں کپتان مورگن، معین علی، بیل، بوپارا، بریسنن، بٹلر، کیربیری، ہیری گرنی، الیکس ہالز،جورڈن، جوئے روٹ، جیمز ٹریڈ ویل اور کرس ووئکس شامل ہیں،ایک روزہ اسکواڈ کپتان الیسٹرکک، جیمزاینڈرسن، گیری بیلنس، بوپارا، بیل، بریسنن، جوز بٹلر،کیربیری، ہیری، جورڈن، مورگن، روٹ، ٹریڈویل اور کرس ووئکس پر مشتمل ہے۔
Load Next Story