2025 تک برسر اقتدار رہے تو سندھ کو خود کفیل بنا دیں گے قائم علی شاہ
ہرشہری کوتعلیم،صحت،روزگارکی سہولت ملے گی،کوئی بنیادی حقوق سے محروم نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ
کراچی: وزیراعلیٰ قائم علی شاہ وژن 2025 کے ترقیاتی منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
KARACHI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ وژن2025 ء ایکشن پلان کے تحت صوبہ سندھ کے تمام اضلاع کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور اگر پیپلز پارٹی کی حکومت 2025تک اقتدار میں رہی توصوبہ سندھ کواقتصادی لحاظ سے مکمل خودکفیل بنادیاجائے گا۔
جہاں ہر شہری کو تعلیم، صحت، روزگار،صحت و صفائی،پینے کے صاف پانی، توانائی جیسی سہولتیں میسر ہوں گی اور کوئی بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے چیف منسٹرہاؤس میں وژن 2025کے لیے ڈیولپمنٹ ایکشن پلان کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں قومی تعمیراتی محکموں کے تمام سربراہوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 2025تک صوبے کو ملیریا، ہیپاٹائٹس، ٹی بی او دیگر موذی امراض سے پاک کرنے، پانی کے ذخائر کو محفوظ کرنے اور بڑھانے، خوراک کے تحفظ کیلیے جدید میکانائزڈ کاشتکاری کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے، نجی و سرکاری شعبے میں صنعتکاری کے فروغ،لوگوں کو جدید مواصلاتی سہولیات مہیا کرنے اورباالخصوص خواتین کو روزگار کے مواقع دے کر انھیں مالی لحاظ سے خودمختیار بنانے اورہرایک فردکو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی کے پروگراموں کا اثرات اگر دیکھنا ہیں تو خاص طور پرجیکب آباد اور شکارپورکے اضلاع میں دیکھا جائے، جہاں مختلف پروگراموں کے ذریعے ہزاروں خواتین کی صلاحیت بڑھاکر قابل روزگار بنایا گیا ہے۔ سندھ پاکستان کاوہ پہلا صوبہ ہے جہاں پی پی پی نے عورتوں کومعاشی طورخودکفیل بنانے کے لیے 25-25 ایکڑ زرعی زمین مفت فراہم کی اورمفت زمین فراہم کرنے کے علاوہ کئی غریب خواتین کی مالی معاونت کے لیے پروگرام کاآغازکیا۔