کراچی حصص مارکیٹ غیر ملکیوں کی بڑے پیمانے پر خریداری 28 ہزار 500 کی حد بحال

بیرونی سرمایہ کاروں کی73 لاکھ ڈالرکی خریداری، انڈیکس116پوائنٹس کے اضافے سے 28 ہزار 528 پر جا پہنچا

بیرونی سرمایہ کاروں کی73 لاکھ ڈالرکی خریداری، انڈیکس116پوائنٹس کے اضافے سے 28 ہزار 528 پر جا پہنچا فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں نئی لسٹڈ کمپنی ہیسکول، فارماسیوٹیکل سمیت دیگرمخصوص کمپنیوں کے حصص میں خریداری کے سبب بدھ کو بھی تیزی کی لہر برقرار رہی جس سے انڈیکس کی28500 کی حد بھی بحال ہوگئی۔

54 فیصد حصص کی قیمتیںبڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی39 ارب28 کروڑ93 لاکھ82 ہزار35 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پرافٹ مارجن نہ بڑھانے کی اطلاعات اور نئے بجٹ اقدامات سے متعلق اضطراب برقرار رہنے کے سبب قبل ازبجٹ قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی مارکیٹ میں کھل کرسرمایہ کاری کی جارہی ہے بلکہ سرمایہ کاروں اکثریت دیکھواور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔


ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 74 لاکھ89 ہزار824 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے73 لاکھ39 ہزار813 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے15 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس116.70 پوائنٹس کے اضافے سے28528.19 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس32.99 پوائنٹس کے اضافے سے19822.65 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 83.91 پوائنٹس کے اضافے سے45383.19 ہوگیا، کاروباری حجم 10.20 فیصد کم رہا، مجموعی طور پر10 کروڑ89 لاکھ42 ہزار540 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار357 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں192 کے بھائو میں اضافہ، 139 کے دام میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story