کم عمری میں شادی کا الزام عدالت نے دلہن کا بیان قلمبند کرکے دلہا کو رہا کردیا
دلہن کو والدہ کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی، پولیس کو دلہن کی عمر کا تعین اور میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت
دلہن کو والدہ کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی، پولیس کو دلہن کی عمر کا تعین اور میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت۔ فوٹو: فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز سولنگی نے کم عمری میں شادی کرنے کے الزام میں گرفتار دلہا کو دلہن کا بیان قلمبند کرنے کے بعد 20ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر رہا کردیا اور دلہن کو اس کی والدہ کے ساتھ جانے کی اجازت دی ہے۔
پولیس کو دلہن کی عمر کا تعین اور میڈیکل کرانے کی ہدایت کی ہے، بدھ کو پولیس نے دفعہ 54 کے تحت گرفتار دلہن اریبہ اور دولہا امتیازکو فاضل عدالت میں پیش کیا تھا، وکیل صفائی نے عدالت کو بتایاکہا کہ18سال سے کم عمرمیں شادی کرنے یا کرانے کا کوئی قانون باقاعدہ نہیں بنا تاہم کم عمر شادی کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے، دلہن نے بتایا کہ شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی، وہ بالغ ہے۔
عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد اسے والدہ کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی اور گرفتار دلہا امتیاز کو 20 ہزار روپے کی ذاتی مچلکے پر رہا کردیا، استغاثہ کے مطابق تھانہ کلفٹن میں مدعی سرکار ایس ایچ او انسپکٹر غزالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مدعی اللہ داد کی طرف سے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ دلہن کا چچا تھانے آیا اور بتایا کہ میری بھتیجی کی کم عمری میں ڈیفنس کے علاقے میں شادی کی جارہی ہے اور وہ نا بالغ ہے۔