سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سے تجاوز
ملٹی وبائی لیٹرل ذرائع سے1ارب ڈالرسے زائدوصولیاں،مجموعی ذخائر12.88 ارب ہوگئے
کمرشل بینکوں کے ذخائربھی بڑھے،9مئی کوختم ہفتے میں29.6 کروڑکی بیرونی ادائیگیاں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
لاہور:
وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کے دوران ملٹی و بائی لیٹرل ذرائع سے 1ارب ڈالر سے زائد وصولیاں ہونے کے بعد غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ 5لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 4 کروڑ 43 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12ارب 88 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 9مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے تک 77 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب 24 کروڑ2 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 8 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب 80 کروڑ 41 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے زیرتبصرہ ہفتے میں آئی ایم ایف سمیت دیگر مدوں میں29کروڑ60لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں بھی کیں۔