مالی بحران پر احتجاج این ای ڈی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے جھولیاں پھیلادیں
اساتذہ وملازمین کی بجٹ کٹوتی اورواجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی ریلی ،دھرنے سے یونیورسٹی روڈپر ٹریفک جام
این ای ڈی یونیورسٹی کے اساتذہ اورملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور مالی بحران کے خاتمے کے لیے نکالی گئی ریلی یونیورسٹی روڈسے گزررہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
این ای ڈی یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور افسران مہنگائی میں اضافے کے باوجود بجٹ میں کٹوتی، واجبات کی عدم ادائیگی اور بدترین مالی بحران میں حکومت سندھ کی لاپرواہی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جامعہ کے اساتذہ، افسران اور ملازمین نے مالی بدحالی کی تصویربنے،گلے میں روٹیاں لٹکائے، ہاتھوں میں کشکول لیکر جھولیاں پھیلائے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی، یونیورسٹی ملازمین نے دھرنے کے دوران حکومت سے این ای ڈی یونیورسٹی کیلیے بیل آئوٹ پیکیج جاری کرنے کا مطالبہ کیا، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے نیپا چورنگی تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی، جوائنٹ این ای ڈی ایمپلائز کمیٹی کے تحت احتجاجی ریلی جامعہ کے وائس چانسلرکے دفتر سے نکالی گئی۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے سیکڑوں ملازمین اساتذہ ریلی کی شکل میں یونیورسٹی روڈ پہنچے جہاں حکومت سندھ کی بے حسی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر ایک گھنٹے تک دھرنا دیا گیا، جامعہ کے ملازمین نے شہریوں سے چندہ مانگا، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ بیل آئوٹ پیکیج دیاجائے، یونیورسٹی کی مالی بدحالی کی تحقیقی رپورٹ منظرعام پر لاکر ذمے داروں کا احتساب کیا جائے، ملازمین کے واجبات ادا کرکے سہولتیں بحال کی جائیں، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔