تاجروں کا امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ گستاخ فلم میکر کے سر کی قیمت مقرر کر دی
تاجروں نےحکومت سےمطالبہ کیا کہ امریکا کی دہشت گردی کےخلاف نام نہادعالمی جنگ سےفوری طورپرعلیحدگی اختیارکرے۔
کراچی کے تاجروں کی جانب سے شاتم رسول ﷺ فلم میکر کے سر کی قیمت5 کروڑ روپے مقررکرنے کااعلان کردیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
KARACHI:
آل کراچی تاجر اتحاد نے بھی توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف 19 ستمبرکواحتجاجی مظاہرے اور کراچی کے تاجروں کی جانب سے شاتم رسول ﷺ فلم میکر کے سر کی قیمت5 کروڑ روپے مقررکرنے کااعلان کردیا ہے۔
تاجربرادری نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کافیصلہ کرنے کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی و امریکی پرچم جبکہ صدراوباما کا پُتلا نذرِآتش کرنے کا اعلان کیا ہے،بدھ 19 ستمبرکوشام 4بجے کراچی پریس کلب پر امن احتجاج کیا جائے گا،گاڑیوں پراسرائیل اورامریکاسے اظہارنفرت کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ پیر کوآل کراچی تاجر اتحادکے چیئرمین عتیق میرکی زیرِصدارت میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیاگیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ رسولؓ اکرمﷺ سے محبت یادشمنانِ اسلام سے نفرت اب مسلم دنیا کو دونوں میں سے کوئی ایک فیصلہ کرنا ہوگا۔
جس نبیؐ نے ہمیں سب سے افضل و اعلیٰ دین اور بہترین تجارتی اصول سکھائے آج یہود و نصاریٰ کے ملعون شاتموں نے اس کی ناموس پر ناقابلِ برداشت حملہ کرکے عالمِ اسلام کی غیرتِ ایمانی کو للکارا ہے، انھوں نے کہا کہ دشمنانِ رسولؐ سے نفرت بھی نبیؐ سے اظہارِ محبت ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی حکمرانوں نے گہری سازش کے تحت گستاخانہ فلم تیار کرائی ہے۔
تاکہ اپنے خلاف ہونے والے مسلمانوں کے احتجاج کو بنیاد بناکر مسلم ممالک میں اپنی طاقت کا استعمال کیا جائے امریکا توہینِ رسالتؐ کے ذریعے مسلم دنیا میں انتشار پیدا کرکے اپنے عالمگیریت کے گھنائونے خواب کی تعبیر دیکھنا چاہتا ہے، اسلام مخالف فلم نے گستاخی کی تمام حدوں کو پار کرلیا ہے۔
اجلاس میں موجود تاجر رہنمائوں جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی، انصار بیگ قادری، عبدالغنی اخوند، زبیر علی خان، اسماعیل لالپوریہ، کاشف صابرانی، شیخ عالم، بلال شیخ، محمد احمد شمسی، ایوب نظامی، عارف قادری، سید محمد سعید،جاوید حاجی عبداللہ، صابر فینسی، حسین قریشی، حماد شیخ، عبدالقادر،، شاہد شمسی، ، طارق ممتاز، طیب علی، ندیم احمد، حنیف ستار، راشد علی شاہ، اور دیگر نے کہا کہ ماضی میں اسلامی ممالک کی جانب سے ناموسِ رسالتؐ کے خلاف یہود و نصاریٰ کی جانب سے کی گئیں گستاخیوں کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا گیا۔
موجودہ انتہائی کربناک فلم ماضی کی ان ہی غفلتوں کا شاخسانہ ہے،تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد عالمی جنگ سے فوری طور پر علیحدگی اختیارکرنے کا اعلان کرے۔