گلستان جوہر رابعہ سٹی کی چھت پرپانی کے ٹینک سے اسلحہ برآمد
پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں سے 110 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے لیا
پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں سے 110 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل
پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 110 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور شراب برآمد کرلی۔
رینجرز نے رابعہ سٹی کی چھت پر پانی کے ٹینک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے معین آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران3 ملزمان کوحراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرکے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، رینجرز نے خفیہ اطلاع پر رابعہ سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے چھت پر بنی پانی کے ٹینک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، ویسٹ زون کی پولیس نے کواری کالونی ، منگھوپیر اور کٹی پہاڑی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے7 ملزمان سمیت 15 ملزمان کو حراست میں لے لیا، کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 92 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔