آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس سری نواسن اور پلیئرز کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا
مگدل پینل کو رپورٹ سربمہر لفافے میں اگست کے آخر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم
مگدل پینل کو رپورٹ سربمہر لفافے میں اگست کے آخر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم فوٹو؛فائل
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سری نواسن اور پلیئرز کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔
عدالت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل صدر اور 12نامورکھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کیلیے مزید سخت احکامات جاری کردیے، جسٹس اے کے پٹنائیک کی زیرسربراہی قائم بینچ نے کیس کی تحقیقات کرنے والے مگدل پینل کو حکم دیا کہ وہ اپنی رپورٹ سربمہر لفافے میں اگست کے آخر تک عدالت میں پیش کرے،آئی پی ایس آفیسر بی بی مشرا کی سربراہی میں قائم تفتیش کار گروپ بھی مگدل پینل کی معاونت کرے گا، اسے تحقیقات کیلیے مزید اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ،اس میں چھاپے، متعلقہ دستاویزات اور شواہد کو اپنے قبضے میں لینا بھی شامل ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ تحقیقاتی پینل کو اس دوران کسی فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، بی بی مشرا پینل کو دہلی، ممبئی اور چنئی پولیس سے بھی ایک ایک سینئر افسر معاونت کیلیے ملے گا، عدالت نے آئندہ احکامات جاری ہونے تک سابق کرکٹر سنیل گاوسکر اور شیولال یادیو کو بھارتی بورڈ کے عبوری صدور کے طور پر کام جاری رکھنے کی بھی ہدایت کردی ۔
اس سے قبل بھارتی بورڈ کے تجویز کردہ تین رکنی تحقیقاتی پینل کو نظرانداز کردیا گیا تھا، مگدل اور مشرا پینل کی تحقیقات پر ہونے والا ایک لاکھ روپے یومیہ خرچ بھارتی بورڈ برداشت کرے گا، عدالت نے بی سی سی آئی کے وکیل رادھا رنگاسوامی کی اس درخواست کو رد کردیا جس میں انھوں نے کیس کا فیصلہ اگست کے پہلے ہفتے میں سنانے کی استدعا کی تھی، بھارتی بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس ستمبر کے اواخر میں ہوگا۔