بنارس کالونی واٹر بورڈ عملے نے یومیہ 60 لاکھ گیلن پانی کی چوری پکڑلی 3 غیر قانونی پمپنگ اسٹیشن مسمار

پانی کی چوری سے پاک کالونی ، شیر شاہ، بلدیہ ، ہارون آباد، پرانا گولی مار سمیت دیگر علاقوں کے عوام متاثر ہورہے تھے

پٹھان کالونی میں کئی غیرقانونی کنکشن منقطع،3000 فٹ سے زائد لوہے کا پائپ قبضہ میں لے لیا،شہریوں نے اقدام کو سراہا۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بنارس کالونی میں پانی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ،3 پمپنگ اسٹیشن مسمار ،کئی کنکشن منقطع، 60لاکھ گیلن یومیہ پانی کی چوری روک دی گئی ، شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔


واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نجم عالم صدیقی چیف انجینئر انور سعید سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر ٹرنک مین آصف قادری نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار شاہانی اور تھانہ سائٹ اے کے ایس ایچ او اور پولیس کی نفری کے ساتھ بنارس کے علاقے پٹھان کالونی میں غیر قانونی پمپنگ اسٹیشنوں اور پانی چوروں کے خلاف کارروائی کی ،اس موقع پر واٹر بورڈ کے عملے نے 3پمپنگ اسٹیشن مسمار کردیے،پمپنگ اسٹیشنوں کیلیے واٹر بورڈ کی مین لائینوں سے 12,6,4 انچ کے غیر قانونی کنکشن حاصل کیے گئے تھے،پمپنگ اسٹیشن مالکان واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرکے عوام کو مہنگے داموں غیرقانونی طور پر فروخت کررہے تھے۔

یہ پمپنگ اسٹیشن سرفراز ، فراز اور علی شیر نامی افراد چلارہے تھے اس کے علاوہ واٹر بورڈ کے عملے نے پانی کے مزید 9غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے، 3000 فٹ سے زائد لوہے کا پائپ قبضہ میں لے لیا ،ہفتہ کو کی جانے والی واٹر بورڈ کی اس کارروائی سے 60لاکھ گیلن یومیہ پانی کی چوری روک دی گئی،اب یہ پانی پاک کالونی ، شیر شاہ، بلدیہ ، ہارون آباد، پرانا گولی مار سمیت دیگر علاقوں کے عوام کو فراہم کیا جائے گا ،واٹر بورڈ کے اس اقدام سے علاقے میں پانی کی فراہمی کی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی، علاوہ ازیںعوام نے وزیر بلدیات شرجیل میمن اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کو بے حد سراہا، ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Load Next Story