انڈر16 کرکٹ کراچی اور ملتان نے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی
پول ’سی‘ میں کراچی اور لاڑکانہ کا مقابلہ بے نتیجہ رہا، حیدر آباد اور کوئٹہ کے میچ میں بھی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا،
ٹورنامنٹ کے تیسرے اور آخری رائونڈ کے تمام میچز ڈرا ہوگئے، فوٹو فائل
قومی اسٹارز انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پول 'سی' سے کراچی نے سیمی فائنل میں کھیلے کا حق حاصل کرلیا۔پول ' اے' سے ملتان کی ٹیم فائنل فور مرحلے میں پہنچ گئی، قبل ازیں ٹورنامنٹ کے تیسرے اور آخری رائونڈ کے تمام میچز ڈرا ہوگئے،
تفصیلات کے مطابق پول 'سی' میں کراچی اور لاڑکانہ کا مقابلہ بے نتیجہ رہا، حیدر آباد اور کوئٹہ کے میچ میں بھی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا، تاہم میچ میں 8 پوائنٹس کے حصول کے بعد کراچی مجموعی طور پر 34پوائنٹس حاصل کرکے پول کی چیمپئن بنی،حیدر آباد نے بھی اپنے میچ میں8 پوائنٹس جوڑے مگر وہ25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، لاڑکانہ میچ میں10 پوائنٹس کے حصول کے بعد مجموعی طور پر19پوائنٹس پاکر تیسرے نمبر پر آگئی جبکہ کوئٹہ کی ٹیم آخری میچ میں مزید4 پوائنٹس لے کر18پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور آخری پوزیشن پررہی،کوئٹہ کیخلاف میچ کے دوسرے روزکراچی نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر144 رنز بنائے۔
اسد علی نے40 اسامہ بٹ نے36رنز اسکور کیے، پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے عمران خان نے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، 241 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں69رنز پر ڈھیر ہو جانے والی کوئٹہ نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر173 بناسکی، عبدالناصر نے82 کی اننگز کھیلی، یو بی ایل گرائونڈ پر حیدر آباد نے پہلی اننگز میں 53 رنز جوڑنے والے کپتان عزیر جعفری کی شاندار سنچری(106رنز)کی بدولت اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 284 رنز اکھٹے کیے۔
شہر یار خا لد نے 50 اور سعد خان نے 49رنز اسکور کیے، قبل ازیں لاڑکانہ 160رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 195 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،یاسر علی نے80اور عامر حمزہ نے45 رنز بنائے، آف اسپنر عریش جعفری نے 6 پلیئرز کو ٹھکانے لگا کر 3 میچزمیں مجموعی طور پر27وکٹیں اپنے نام کیں، دوسری جانب پول 'اے' میں لاہور کیخلاف میچ برابر ہونے کے باوجود ملتان نے پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، دوسرے دن کی خاص بات لاہور کے احمد حسن کے84اورذیشان خادم کے75 رنز تھے،محمد عمر نے5 وکٹیں لیے، سیالکوٹ اور فیصل آباد جبکہ پول 'ڈی' میں راولپنڈی اور ایبٹ آباد کا مقابلہ بھی ڈرا ہوگیا۔