جیو ٹی وی والے اللہ کی پکڑ میں آگئے شیخ رشید

لوگ تو آج جیو ٹی وی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں میں نے کئی سال پہلے ہی کردیا تھا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

جب میں نے الیکشن لڑا تو حامد میر نے مجھ پر چار مرتبہ سیاسی خودکش حملے کئے، شیخ رشید فوٹو: ایکسپریس/فائل

LAYYAH:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی والے اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں، اس ملک میں عاشقان رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ سے محبت کرنیوالوں کی کمی نہیں ہے۔


ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انہوں نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ جمہوریت کو پس پشت ڈال دیا جائے جمہوریت خود سمٹتی چلی جا رہی ہے۔ لوگ تو آج جیو ٹی وی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں میں نے کئی سال پہلے ہی کردیا تھا۔ جب میں نے الیکشن لڑا تو حامد میر نے مجھ پر چار مرتبہ سیاسی خودکش حملے کیے لیکن جب ان کو گولی لگی تو میں نے خود جیو ٹی وی پر فون کیا اور انکی خیریت پوچھی۔ ملکی مشکلات کا حل مڈٹرم الیکشن میں ہے۔

ملک کی تاریخ میں سب سے پاپولر جرنیل اس وقت آرمی چیف ہے اوروہ پیدائشی فوجی ہے جو کبھی بھی فوج کی تضحیک برداشت نہیں کریگا۔ وہ سیاسی ہیجڑے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم مڈٹرم الیکشن کی بات نہیں کر رہے۔ یہ لوگ آٓصف زرداری کے پیسے ملک میں نہیں لائیں گے انہوں نے آصف زرداری کو وقت دیا ہے کہ اپنے پیسے کو کہیں اور شفٹ کر لو۔ انہوں نے کہا یہ عالمی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کا امیج خراب کیا جائے۔
Load Next Story