دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام اضافہ
رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مصنوعی قلت کا جواز بناتے ہوئے مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مصنوعی قلت کا جواز بناتے ہوئے مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے. فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے۔ روپیہ مستحکم ہونے سے درآمدی دالوں کی ہول سیل سطح پر تو قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن ریٹیل سطح پر دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور مافیا نے عوام کی جیبوں پر شب خون مارنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے کے باوجود مقامی ریٹیل مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مصنوعی قلت کا جواز بناتے ہوئے مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مونگ کی دال 10روپے اضافے سے 165 روپے کلو کردی گئی، ماش کی دال 8روپے اضافے سے 128 روپے کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسور کی دال 5 روپے مہنگی ہوکر 105روپے کلو جبکہ چنے کی دال 4روپے اضافے سے 70 روپے کلو ہوگئی جس کے سبب عوام کیلیے دال روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔