ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو کا کامیاب انعقاد
ایکسپریس میڈیا گروپ نے گزشتہ سال بھی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو کا انعقاد کیا تھا
ایکسپریس میڈیا گروپ نے ان مشکل حالات میں بھی ادبی اور تعلیمی تقریبات منعقد کر کے شہریوں کو ایک صحت مند تفریح مہیا کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام دوسری دو روزہ ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو'' اتوار کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں انتہائی شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید تھے ۔
ایکسپو میں راولپنڈی اسلام آباد اور قرب وجوار کے درجنوں تعلیمی اداروں کے سیکڑوں طلبہ ، ان کے والدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف اسٹالوں پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلوں اور ملازمتوں کے حصول کے بارے میں معلومات لیتے رہے۔ ایکسپو میں طلبہ کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ بعض اسٹالوں پر ان کی لائنیں لگ گئیں، اس موقع پر وہ دیگر مختلف پروگرامز سے بھی محظوظ ہوتے رہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ جہاں شہریوں کو حقائق پر مبنی اور بروقت خبریں پہنچا کر اپنے فرائض بخوبی نبا رہا وہاں وہ ادبی اور تعلیمی میدان میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دے رہا ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ نے گزشتہ سال بھی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو کا انعقاد کیا تھا جس میں جامعات' مختلف اداروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
گزشتہ سال کی تقریب کے کامیاب انعقاد کے بعد رواں سال منعقد ہونے والی ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دگنی جامعات اور اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر 50 اسٹال ہولڈرز نے اپنے اسٹال لگائے علاوہ ازیں ملکی یونیورسٹیوں اور کالجز کے ساتھ ساتھ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جامعات' بیرون ملک تعلیم دلوانے والے کنسلٹنٹس' اولڈ بک اسٹال ہولڈرز اور روبوٹس اورپینٹنگز کے خوبصورت کارنر بنائے گئے تھے۔ ایکسپو میں مختلف جامعات کے طلبہ کے مابین تقریری، ڈانس، ڈرامہ، گائیکی، بزنس کے نئے خیالات، فوٹوگرافی، اشتہارسازی ، شارٹ فلم ڈاکومینٹری، فیشن شو اور بیٹل آف بینڈزکے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر طلبہ نے سرکاری اداروں میں رشوت، سفارش کلچر، موجودہ دور کے جعلی عاملوں، بھٹکے ہوئے انسانوں، آزادی صحافت کے غلط استعمال، بیروزگاری اور تعلیمی اداروں میں نقل کے رحجان پر بھی ڈرامے پیش کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ نے کراچی اور لاہور میں اردو کانفرنس کا بھی کامیاب انعقاد کیا تھا جس میں پاکستان کے نامور شاعروں اور ادیبوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ایکسپریس میڈیا گروپ کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ ایکسپریس صحافت کے میدان میں سچائی کا علمبردار ہے' وہ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہر صورت شہریوں تک درست اور حقائق پر مبنی خبریں پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں رہتا ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا شہریوں کو گمراہ کرنے کے منفی ہتھکنڈوں سے ہر ممکن احتراز برتتا ہے۔ ایکسپریس آزادی صحافت کے مقدس فریضے کو جس جانفشانی سے سر انجام دے رہا ہے شہریوں کا اس پر بھرپور اعتماد اور اندھا یقین ہی اس کا صلہ ہے۔ ایکسپریس مثبت صحافت کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے اور کسی شہری یا ادارے کی پگڑی اچھالنے سے ہر ممکن اعراض کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایکسپریس نے صحافت کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں اور ہر آنے والا دن اس کی مقبولیت کو چار چاند لگا رہا ہے۔ ایکسپریس کی شہرت اور مقبولیت کا اندازہ ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو کے شرکاء کے ان خیالات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جس میں انھوں نے امید ظاہر کی کہ جس طریقے سے ایکسپریس میڈیا گروپ نے اس ایکسپو کا انعقاد کیا ہے ، آیندہ برس اس کا دائرہ مزید وسعت اختیارکرتے ہوئے چھوٹے شہروں تک پھیلایا جائے گا اور جامعات اور اداروں کی تعداد رواں برس کی نسبت دگنی ہوجائے گی ۔
اس وقت ملک کے امن و امان کے حوالے سے دگرگوں حالات سب کے سامنے ہیں۔ ایکسپریس میڈیا گروپ نے ان مشکل حالات میں بھی ادبی اور تعلیمی تقریبات منعقد کر کے شہریوں کو ایک صحت مند تفریح مہیا کی ہے۔ ایکسپریس نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ شہریوں میں صحت مند اور مثبت سوچ کو جنم دے اور اپنے اس مشن کو جاری رکھنے میں وہ پرعزم ہے خواہ حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے منعقد کی جانے والی ادبی اور علمی تقریبات میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت اس امر کی گواہ ہے کہ انھیں ان تقریبات میں روشن مستقبل کی امید نظر آتی ہے۔