انڈسٹری کا سنہرا دور لانے کیلیے سب کو کام کرنا ہوگا بابرہ شریف

سینئرز نئی نسل کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتے تو انڈسٹری کے حالات خراب نہیں ہوتے، بابرہ شریف

سینئرز نئی نسل کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتے تو انڈسٹری کے حالات خراب نہیں ہوتے، بابرہ شریف فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے والی اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی واپسی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔


آپسی اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر اب بھی ایسا نہ کیا گیا تو پھر حالات پر قابو کرنا ہمارے بس سے باہر ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بابرہ شریف نے ''ایکسپریس''کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے شدید بحران میں جانے کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ سینئر فنکاروں، ہدایتکاروں اور فلمسازوں کی عدم توجہ بھی ہے، اگر یہ لوگ آنیوالی نئی نسل کواپنے تجربے کی روشنی میں کام کرنے کی ڈائریکشن دیتے تو حالات اس قدرخراب نہیں ہونے تھے، لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جووسائل کی کمی کے باوجود بہترین کام کرتے ہیں اور اگر انھیں حکومتی سرپرستی مل جائے تو وہ شاہکار فلمیں بناسکتے ہیں۔
Load Next Story