جسٹن ٹمبر لیک نے بل بورڈ میوزک ایوارڈ میلہ لوٹ لیا
بہترین مرد آرٹسٹ سمیت 7 ٹرافیاں حاصل کیں، جنیفر لوپیز نے آئیکون ایوارڈ جیتا
لاس ویگاس: گلوکار جسٹن ٹمبر لیک بل بورڈ میوزک ایوارڈ تقریب میں بہترین میل آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو : اے پی پی
امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ بالبورڈ میوزیک ایوارڈ کا میلہ گلوکار جسٹن ٹمبر لیک نے لوٹ لیا۔
ایوارڈز کی تقریب میں جہاں مائیکل جیکسن کی لیز رانعکاس کے ساتھ یاد گار پرفارمنس پیش کی گئی وہاں پاپ گلوکارہ جنیفر لوپز اور ریپرپٹ بل نے ''وی آر دی ون'' گا کر سحر طاری کیا۔ مذکورہ گانا فٹ بال ورلڈ کپ 2014 کے لیے تیار کیا گیا۔
شکیرا نے گانے ایمپائر پر پرفامنس دی جب کہ آسٹریلین گلوکار ایزیلیا نے آریانا گرینڈے کے ساتھ شاندار پرفارمنس دی۔ تقریب میں جسٹن ٹمبر لیک کو سات ٹرافیاں حاصل ہوئیں جن میں سال کے بہترین میل آرٹسٹ کی ٹرافی بھی شامل تھی۔ جنیفر لوپز نے آئیکون ایوارڈ حاصل کیا۔ ٹاپ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے گلوکار لارڈے ' ٹاپ گروپ کا ایوارڈ امیجن ڈرینگ ' ٹاپ فی میل آرٹسٹ کا ایوارڈ کیٹی پیری اور جسٹں بیبر نے ٹاپ سوشل آرٹسٹ کا بالبورڈ ایوارڈ حاصل کیا۔