چیئرمین ذکا اشرف نے بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو برطرف کردیا
ماضی میں بھی ذکا اشرف نے عدالتی فیصلے کے ذریعے بحال ہونے کے بعد سب سے پہلے تفضل رضوی کو برطرف کیا تھا۔
ماضی میں بھی ذکا اشرف نے عدالتی فیصلے کے ذریعے بحال ہونے کے بعد سب سے پہلے تفضل رضوی کو برطرف کیا تھا۔ فوٹو: فائل
ذکا اشرف نے بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو برطرف کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کے چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد پی سی بی کا اہم اجلاس گذشتہ شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا،اس موقع پر سپریم کورٹ میں ممکنہ اپیل کے بعد کی ممکنہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والی کوچز کی تقرری، میڈیا ڈپارٹمنٹ میں تعیناتیاں اور سلیکشن کمیٹی سمیت متعدد اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو برطرف کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی ذکا اشرف نے عدالتی فیصلے کے ذریعے بحال ہونے کے بعد سب سے پہلے تفضل رضوی کو برطرف کیا تھا لیکن نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے فوری بعد انھیں بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔