منگھوپیر بھتہ نہ دینے پر ماربل فیکٹری کا مالک قتل کردیا گیا
350 فیکٹریوں کے مالکان بھتہ مافیا کے رحم و کرم پر،کئی مالک خاموشی سے بھتہ دینے لگے
فریدافضل کودھمکیوں کے بعدبھی بھتے کی عدم ادائیگی پرفیکٹری کے سامنے قتل کردیاگیا فوٹو: فائل
منگھوپیر روڈ پر ماربل صنعتی علاقہ بھتہ مافیا کی آماجگاہ بن گیا، بھتہ نہ دینے پر ماربل ایکسپورٹر کو فیکٹری کے سامنے قتل کردیا گیا۔
صنعتکار کی ہلاکت کے خلاف ماربل فیکٹریوں نے ہڑتال کردی، ماربل درآمد کنندگان کے مطابق اس علاقے میں ماربل کی350 فیکٹریاں ہیں جو کئی سال سے بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چل رہی ہے کئی فیکٹری مالکان خاموشی سے بھتہ ادا کررہے ہیں بھتہ نہ دینے پر فیکٹری مالک کو اغوا کرلیا جاتا ہے،گزشتہ ہفتے بھی ایک فیکٹری مالک نے بھاری تاوان دے کر اپنی جان بچائی ہے،گزشتہ روز بے رحم بھتہ خوروں نے افضل ماربل کے مالک فرید افضل کی جان لے لی، فرید افضل کو کافی عرصے سے بھتے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور بھتہ نہ دینے پر انھیں فیکٹری کے سامنے ہی قتل کردیا گیا،ماربل صنعتی ایریا میں کئی فیکٹری مالکان کو اغوا کیا گیا مالکان نے بھاری تاوان دے کر رہائی پائی ہے۔
بھتہ خور فون اور پرچی کے بجائے براہ راست فیکٹری میں داخل ہوکر دھمکیاں دیتے ہیں،ماربل صنعتی علاقے میں خوف وہراس سے مالکان نے فیکٹریوں کو آنا بند کردیا ہے جبکہ کئی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں، مالکان فیکٹریاں فروخت کرکے سرمایہ دیگر شہروں اور بیرون ملک منتقل کررہے ہیں، ماربل صنعتی علاقے میں بڑھتی بھتہ خوری اور جرائم پر پولیس حکام اور رینجرز کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے تاہم فیکٹری مالکان کو کوئی تحفظ نہ مل سکا،ماربل ایکسپورٹر کے قتل پر مقتول کی تدفین کے بعد لائحمہ عمل طے کرنے کے لیے فیکٹری مالکان کا اجلاس ہوگا جس میں فیکٹریاں غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔