جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ریلویز کی ٹیم منزل کے مزید قریب پنجاب کو مات
کسٹمز کے ہاتھوں سندھ وائٹس کی ٹیم4-5 سے ناکام، نیشنل بینک نے اسلام آباد پر 5-1 سے ہاتھ صاف کرلیا
کسٹمز کے ہاتھوں سندھ وائٹس کی ٹیم4-5 سے ناکام، نیشنل بینک نے اسلام آباد پر 5-1 سے ہاتھ صاف کرلیا ۔ فوٹو: فائل
33 ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں ریلویز کی ٹیم منزل کے مزید قریب پہنچ گئی۔
اس نے پنجاب یلو کو 1-0 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، فیصلہ کن گول محمدذیشان نے کیا، سندھ وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کسٹمز کے ہاتھوں 4-5 سے شکست ہوگئی، فاتح ٹیم کیلیے داؤد نے 2 جبکہ ارسلان، متین اور فضیل نے ایک ایک گول کیا، ناکام ٹیم کی جانب سے سجیل نے 2 جبکہ سہیل عباس جونیئر اور محمد عارف نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، نیشنل بینک نے اسلام آباد پر 5-1 سے ہاتھ صاف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا،ریلویز نے پنجاب یلو کو 1-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، دونوں ٹیموں نے کھیل کے ابتدائی تین ہاف میں شاندار ہاکی کھیلی لیکن کوئی بھی پلیئر گول نہیں کرپایا، فارورڈز کی عمدہ موو کے نتیجے میں میچ میں مجموعی طور پر پانچ پنالٹی کارنر بنے لیکن کوئی بھی ٹیم انھیں کارآمد نہیں بنا سکی۔
کھیل کے 56ویں منٹ میں بننے والی عمدہ موو کے نتیجے میں محمد ذیشان نے گیند کو جال میں پہنچایا، یہ میچ کا فیصلہ کن گول بھی ثابت ہوا۔دیگر میچز میں سندھ وائٹس کو کسٹمز نے دلچسپ مقابلے کے بعد 5-4 سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے کھیل کے 16ویں منٹ میں ارسلان کے فیلڈ گول کی بدولت برتری حاصل کی،اگلے ہی منٹ میں سندھ کے جوابی حملے میں مقابلہ برابر ہو گیا، سجیل حسین اور جمشید نے اچھی موو بناتے ہوئے گیند کو ڈی میں پہنچایا، جہاں پر جمشید نے سہیل عباس جونیئر کو پاس دیا، جس پر گیند سجیل کی اسٹک سے ٹکراتی ہوئی جال میں چلی گئی، 24 ویں منٹ میں متین نے پنالٹی کارنر پر گول داغ کر ایک مرتبہ پھر کسٹمز کو برتری دلائی،31 ویں منٹ میں داؤد نے فیلڈ گول کے ذریعے میچ کااسکور 3-1 سے کسٹمز کے حق میں کردیا۔
اس موقع پر سندھ وائٹ کے پلیئرز نے کچھ ہمت دکھائی، جس پر سہیل عباس نے عمدہ موو پر فیلڈ گول سے ٹیم کا خسارہ 3-2 کیا، سندھ کے سجیل نے بھی ردھم برقرار رکھتے ہوئے 43ویں منٹ میں انفرادی طور پر دوسرا گول داغ کر مقابلہ 3-3 کردیا، 44ویں منٹ میں داؤد نے فیلڈ گول کے ذریعے کسٹمز کو پھر آگے بڑھایا جس کے بعد 47ویں منٹ میں فضل کے گول کی بدولت سندھ کا خسارہ 3-5 ہوگیا، کھیل کے 48ویں منٹ میں محمد عارف نے فیلڈ گول پر گیند کو جال میں پہنچاکر اسکور 4-5 کیا لیکن کسٹمز نے کھیل ختم ہونے تک اپنی برتری قائم رکھی۔
دن کے ابتدائی مقابلے میں نیشنل بینک نے اسلام آباد پر 5-1 سے ہاتھ صاف کرلیا، محمد وسیم نے3 اور22ویں منٹ میں حریف گول کیپر کو چکمہ دیا، وسیم اکرم 13 اور19ویں منٹ میں گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب رہے، احتشام نے ایک گول بنایا۔منگل کو بھی تین میچز شیڈول ہیں، جس میں ریلویز کا سامنا آرمی سے ہوگا، واپڈا کی ٹیم کسٹمز کیخلاف میدان سنبھالے گی، سندھ کلر کا مقابلہ پنجاب کلر سے ہوگا۔