الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کا انتخابی شیڈول جاری کردیا

پولنگ 6جون کوصبح 9بجے سے شام4بجے تک سندھ اسمبلی عمارت میں ہوگی۔

پولنگ 6جون کوصبح 9بجے سے شام4بجے تک سندھ اسمبلی عمارت میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے2012میں سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے استعفے سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پرضمنی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیاہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے سابق سینیٹراور پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدرکوٹکٹ دے دیاہے۔


امید ہے کہ وہ بلا مقابلہ کامیاب ہوجائیں گے ۔انتخابی شیڈول کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر ایس ایم طارق قادری ریٹرننگ افسر،جبکہ جوائنٹ الیکشن کمشنرسندھ محمد نجیبریجنل الیکشن کمشنرحیدرآباد عطا الرحمان ،ریجنل الیکشن کمشنرکراچی سید ندیم حیدر اورڈپٹی ڈائریکٹرسندھ نعیم احمد پولنگ افسران ہونگے۔ شیڈول کے مطابق 20مئی کو پبلک نوٹس جاری ہوگاجس کے بعد امیدوارکاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے ۔

12اور22مئی کو کاغذات نامزدگی جمع جبکہ 23سے26مئی تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27مئی ہے۔30مئی کو اپیلوں پرفیصلے ہونگے اور 2جون کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ ہے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ،جبکہ پولنگ 6جون کوصبح 9بجے سے شام4بجے تک سندھ اسمبلی عمارت میں ہوگی۔
Load Next Story