آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا امکان
ریونیو میں کمی کے باعث سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 100 روپے اضافے سے500روپے ٹن کی جاسکتی ہے، ذرائع
ریونیو میں کمی کے باعث سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 100 روپے اضافے سے500روپے ٹن کی جاسکتی ہے، 3 سال میں ایف ای ڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال 2014-15 کے وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 100 روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سال 2011-12 میں اس وقت کی حکومت نے سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 750 روپے فی میٹرک ٹن سے کم کر کے 500 روپے فی میٹرک ٹن اور اس سے سال 2012-13 میں مزید کم کر کے 400 روپے فی میٹرک ٹن کردی تھی۔
اس کے علاوہ سیمنٹ مینوفیکچررز سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بتدریج کم کرتے ہوئے 3 سال میں ختم کردیا جائے گا تاہم ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو میں کمی کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئندہ مالی سال 2014-15 کے وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 100 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کر کے دوبارہ 500 روپے فی میٹرک ٹن کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیںکیا گیا۔