مصباح الحق اور یونس خان کی فٹنس نے عمر کو شکست دیدی
سینئر پلیئرز ٹریننگ میں سب سے زیادہ سرگرم اور دوسروں کیلیے مثال ہیں، اکیڈمی کوچ
سینئر پلیئرز ٹریننگ میں سب سے زیادہ سرگرم اور دوسروں کیلیے مثال ہیں، اکیڈمی کوچ۔ فوٹو : فائل
مصباح الحق اور یونس خان کی فٹنس نے عمر کو شکست دیدی،سمر کیمپ کے کمانڈنٹ محمداکرم کاکہنا ہے کہ سینئر پلیئرز ٹریننگ میں سب سے زیادہ سرگرم اور دوسروں کیلیے مثال ہیں، میں انھیں سیلوٹ کرتا ہوں۔
ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے کہاکہ شاہد آفریدی اور عمر گل مکمل فٹ اور ٹریننگ میں پیش پیش رہتے ہیں، عمر اکمل معمولی نوعیت کی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جبکہ اظہر علی کیمپ سے قبل انجرڈ تھے، وہ دونوں روزانہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی آ کر ڈاکٹر کو رپورٹ کرتے ہیں،جلد ہی بھرپور ٹریننگ کرنے لگیں گے۔
محمد اکرم نے کہاکہ کیمپ شروع ہوئے 2ہفتے ہوگئے، کھلاڑیوں کی فٹنس میں امید سے زیادہ بہتری آئی تاہم ہم اسے انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، ہر 4 ماہ کے بعد فٹنس ٹیسٹ ہونگے، ہر کھلاڑی کو انفرادی طور پر بھی پلان دیاجائے گا تاکہ وہ خود بھی اپنا خیال رکھے، انھوں نے کہا کہ بورڈ میں تبدیلیوں کا کیمپ پر اثر نہیں پڑا، کھلاڑی معمول کے مطابق ٹریننگ کررہے ہیں۔