میرے مقرر کردہ افراد کو ہٹایا تو 4 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑے گا نجم سیٹھی
بگ تھری پر اگر پاکستانی موقف تبدیل ہوا تو نشریاتی حقوق کی بڈنگ پر اثر پڑے گا، نجم سیٹھی
بگ تھری پر اگر پاکستانی موقف تبدیل ہوا تو نشریاتی حقوق کی بڈنگ پر اثر پڑے گا، نجم سیٹھی فوٹو: فائل
نجم سیٹھی نے ذکا اشرف کو متنبہ کیا ہے کہ اگر میرے مقررکردہ افراد کو عہدوں سے ہٹایا تو بورڈ کو4کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ایک انٹرویو میں سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کوچز اور سلیکٹرز سب سے باقاعدہ معاہدے ہوئے ہیں، جنھیں قبل از وقت ختم کرنے پر زرتلافی ادا کرنا ہوگا، انھوں نے مزید کہا کہ بگ تھری پر اگر پاکستانی موقف تبدیل ہوا تو نشریاتی حقوق کی بڈنگ پر اثر پڑے گا، انھوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے اگر موجودہ سربراہ ذکا اشرف ''اصولی موقف'' پر قائم رہنا چاہتے ہیں تو ضرور رہیں مگر اس سے پاکستان کئی برس کیلیے عالمی تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔