ووٹوں کی تصدیق پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے بابر اعوان
۔بھارت میں بیاسی کروڑ ووٹوں کا الیکشن ہوا ہے اور ہم چند کروڑووٹ سے ہونے والے الیکشن سے ڈرتے ہیں ، بابر اعوان
۔بھارت میں بیاسی کروڑ ووٹوں کا الیکشن ہوا ہے اور ہم چند کروڑووٹ سے ہونے والے الیکشن سے ڈرتے ہیں ، بابر اعوان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
KARACHI:
سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سیٹ کسی بھی حلقے کی ہو یہ عوام کی سیٹ ہے اس میں ووٹوں کی تصدیق پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام بات سے بات میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ جمہوریت چلتی رکھنے کے لئے ہم نے غیرشفاف انتخابات کو قبول کیا ہے تو یہ جمہوریت کی نفی ہے ۔بھارت میں بیاسی کروڑ ووٹوں کا الیکشن ہوا ہے اور ہم چند کروڑووٹ سے ہونے والے الیکشن سے ڈرتے ہیں کہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت پولنگ سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جائیگا۔ جیوٹی وی کے معاملے میں معافی ایسے نہیں مانگی جاتی کہ اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو مجھے معاف کردیں یہ تو واضع معافی کی بات ہونی چاہیے۔
جو لوگ پاکستان کے میڈیا پر آکر پاکستان کے شہدا غازیوں فوج کے خلاف بولتے ہیں وہ بھار ت میں جاکر را کے خلاف کوئی بات کرکے دکھا دیں میں ان کا استقبال کروں گا۔ بھارت میں گرم سر والا وزیراعظم آرہا ہے ۔وہ پاکستان کے خلاف پالیسی اپنا کر الیکشن جیتا ہے اورہمارا وزیراعظم اس کو ویلکم کررہا ہے۔ عالمی ایجنڈا یہ ہے کہ عوام کو پاک فوج کے پیچھے سے ہٹادیا جائے اور جب تک عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں عالمی ایجنڈہ پورا نہیں ہوسکتا۔ اراکین اسمبلی عدالتی سٹے آرڈرکی مدد سے فائدہ لے رہے ہیں پاکستان میں سٹے آرڈر ایک قانونی تقاضہ ہے لیکن اس کا غلط استعمال ہوتا ہے۔