’’ پاکستان کی بولنگ آنے پر انگلش پلیئرز کو ڈریسنگ روم میں بند کردیں‘‘
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی کا ’’طریقہ‘‘ بتادیا
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی کا ’’طریقہ‘‘ بتادیا۔ فوٹو: آئی سی سی
''پاکستان کی بولنگ آنے پر انگلش کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بند کردیں'' وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی کا ''طریقہ'' بتادیا۔
ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے گرین شرٹس کیلیے مطلوبہ رن ریٹ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم اکرم نے ہمیں آف کیمرہ ایک مشورہ دیا کہ پاکستان کو انگلینڈ سے میچ کیلیے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنانے چاہیئں، اس کے بعد انگلینڈ کی اننگز سے قبل تمام انگلش کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بند کردیں، یوں سب ٹائم آؤٹ ہو جائیں گے اور پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے بھی ہنستے ہوئے ہاں میں ہاں ملائی جس پر مصباح الحق نے کہا کہ آپ نے اتنا مشکل حل کیوں دیا ٹیم کو پہلے ہی یہ کام کرنا چاہیے، 280 رنز بنانا لازمی ہے کیا؟

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟