ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ دو ملازمین اور فوجی جوان شہید

علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر

(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ملازمین جاں بحق، سپاہی شہید اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں دو ملازمین محمد فیصل (عمر 35 سال) اور آصف کامران (عمر: 29 سال) ضلع کرک کے رہائشیوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 سپاہی شہید

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور سپاہی سید محمد شاہین شاہ (عمر: 33 سال، رہائشی: ضلع ہنگو) نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
Load Next Story