زرمبادلہ ذخائر میں 248 کروڑ کا اضافہ 13 ارب ڈالر سے تجاوز

سرکاری ذخائر30کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 32 کروڑ، بینکوں کے 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر نیچے

سرکاری ذخائر30کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 32 کروڑ، بینکوں کے 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر نیچے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ 80لاکھ ڈالر کے اضافے کے نتیجے میں12ارب88کروڑڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 13کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 16مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملٹی و بائی لٹرل اور دیگر ذرائع سے مرکزی بینک کو50کروڑ ڈالر سے زائد کی وصولیاں ہوئیں جس کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر 30کروڑ5لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8ارب1کروڑ ڈالر سے بڑھ کر8ارب32کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 5کروڑ25لاکھ ڈا لر کی کمی سے 4ارب86کروڑ ڈالر سے گر کر 4 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 16مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں بھی کی گئیں جس میں آئی ایم ایف کو14کروڑ80لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔
Load Next Story