نور کا فلم انڈسٹری میں واپسی کے بعد کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ
نجی مصروفیات کے باعث فلموں سے دور ہوئی تھی،ہدایتکارعدیل پی کے کی فلم ’’عشق پازیٹو‘‘ میں مرکزی کردار ادار کررہی ہوں
کراچی فنی سرگرمیوں کا گہورا بن گیا ہے،دوست رہائش گاہ تلاش کررہے ہیں،فیملی بھی ساتھ جائے گی،لاہور آنا جانا رہے گا،نور ۔ فوٹو : فائل
معروف اداکارہ نورنے فلموں میں واپسی کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں بنائی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں اورفیشن کی دنیا میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھانے کے لیے اداکارہ نے لاہورمیں زیرتکمیل پراجیکٹس کے لیے حتمی شیڈول ترتیب دیدیا ہے جب کہ کراچی میں پرائیویٹ پروڈکشنز کے بینرتلے بننے والے پروگراموں کے لیے بھی نور نے ابھی سے معاہدے کرلیے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دوماہ کے دوران اداکارہ نور کراچی منتقل ہوجائیں گی۔
جہاں پرانھوںنے اپنی رہائش کے لیے قریبی دوستوں کو تلاش کرنے کی ذمے داری سونپ دی ہے۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ نور سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ نجی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہوئی تھی لیکن اب ایک مرتبہ نئے جوش اورولولے کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنی اننگز شروع کی ہیں۔ ہدایتکارعدیل پی کے کی فلم ''عشق پازیٹو'' میں مرکزی کردار ادار کررہی ہوں جب کہ کراچی میں بننے والی متعدد نئی فلموں میں اہم کرداروں کی پیشکش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اس وقت فنی سرگرمیوںکا گہوارا کراچی بنا ہوا ہے۔ فلم، ٹی وی ، میوزک اورفیشن انڈسٹری کے بے شمارپراجیکٹس کراچی میں ہورہے ہیں جن میں شرکت کے لیے آئے دن کراچی آنا پڑتا تھا۔ اس لیے میں نے اپنے قریبی دوستوں کے مشورے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کراچی شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ہفتے میں ایک یا دوروز کے لیے کراچی میں ہونیوالے پروگراموں کی ریکارڈنگز میں حصہ لینے کے لیے آنا پڑتا ہے ، لیکن میں والدہ، بہن اوربیٹی کی وجہ سے بہت پریشان رہتی تھی۔ اس لیے میں نے کراچی منتقل ہورہی ہوں اوراس مرتبہ میری فیملی بھی میرے ساتھ کراچی شفٹ ہوگی۔ جہاں تک بات لاہور کی ہے تو لاہورمیرا شہر ہے اور آج جو بھی مقام میرے پاس ہے ، وہ سب لاہور کی بدولت ہے۔ میں اپنے پروفیشن کی وجہ سے کراچی شفٹ ہورہی ہوں لیکن لاہور میں آنا جانا لگا رہے گا۔ لاہور سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں ۔
جن کی وجہ سے اس شہرسے اپنا رشتہ کبھی ختم نہیں کرسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں نور نے بتایاکہ فلم اورفیشن انڈسٹری میں باقاعدگی کے ساتھ کام جاری رہے گا لیکن ٹی وی سیریلزمیں ا گرکوئی اچھا پراجیکٹ آفرہوا توضرور کرونگی ۔
لیکن معمول کے پراجیکٹس میںکام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ٹی وی سیریلز کے لیے بہت زیادہ وقت درکارہوتا ہے اورمیں اپنی بیٹی کوزیادہ دیراکیلی نہیں چھوڑ سکتی ۔ البتہ مارننگ شو کرچکی ہوں اوراگراب کوئی ایسا پراجیکٹ ملا تواس کوضرور سائن کرونگی۔ شوکی میزبانی ایک زبردست کام ہے اورمیرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا تھا۔ اس کے علاوہ فیشن انڈسٹری کے فیشن شو، برانڈ شوٹس اورکمرشلز کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں فیشن انڈسٹری کی بیشتر سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہوں اور بہت سے پراجیکٹس لاہورمیں ہونے کی وجہ سے نہیں کرپاتی لیکن اب جب کراچی میں شفٹ ہوجاؤنگی تو پھر اس طرح کی دقت پیش نہیں آئے گی۔