ہیو جیک مین اداکاری کے بعد ڈانسنگ کے میدان میں اتر گئے

سپر ہیرو وولورین کا کردار نبھانے کے لیے ٹیپ ڈانسنگ کی ریہرسل شروع کر دی

سپر ہیرو وولورین کا کردار نبھانے کے لیے ٹیپ ڈانسنگ کی ریہرسل شروع کر دی۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو ہیوجیک مین اداکاری بہت کر چکے تاہم ان کے مداح انھیں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔


جی ہاں ایکس مین سیریز میں سپر ہیرو وولورین کے نامور کردار نبھانے والے ہیو جیک مین نے ٹونی ایوارڈز میں پرفارم کرنے کے لیے ٹیپ ڈانسنگ کی ریہرسل شروع کر دی ہے۔ اس تصویر میں جیک مین اس مہارت سے اپنے پیروں کو حرکت دے کر موسیقی کے سْر بکھیر رہے ہیں کہ کسی پیشہ ور ڈانسر کو بھی با آسانی مات دے دیں تو اب آپ تیار ہوجائیں کیونکہ وولورین صرف فائیٹ کرنا ہی نہیں جانتا بلکہ اب آپ کو اپنے ساتھ جھومتے ہوئے ناچنے پر بھی مجبور کر دے گا۔
Load Next Story