رواں آئی پی ایل میں 2 پلیئرز سے بکیز نے رابطہ کیا بھارتی بورڈ چیف کا انکشاف

میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ آئی پی ایل کی جانب سے کچھ بھی میڈیا میں افشا نہیں کیا گیا، سنیل گاوسکر

میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ آئی پی ایل کی جانب سے کچھ بھی میڈیا میں افشا نہیں کیا گیا، سنیل گاوسکر فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی بورڈ کے عبوری صدر برائے آئی پی ایل سنیل گاوسکر نے انکشاف کیاکہ رواں آئی پی ایل میں 2 کھلاڑیوں سے بکیز نے رابطہ کیا جنھوں نے اس کی اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ کو رپورٹ کردی ہے۔


انھوں نے کہا کہ ہم نے انتہائی سخت اقدامات کیے ہیں، میک کولم کا بیان افشا ہونے کے حوالے سے گاوسکر نے کہا کہ میں اس بات کی تو ضمانت دیتا ہوں کہ آئی پی ایل کی جانب سے کچھ بھی میڈیا میں افشا نہیں کیا گیا، ہم ان چیزوں میں مکمل طور پر رازداری برتتے ہیں۔
Load Next Story