پی سی بی نے کائونٹی میچ فکسڈ کرنے والے نوید عارف سے لاتعلقی ظاہر کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 مئ 2014
 نوید عارف کا  پاکستان کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں لہذا ہمارے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

نوید عارف کا پاکستان کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں لہذا ہمارے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

لاہور: پی سی  بی نے 2011 میں کائونٹی کرکٹ میچ مبینہ طور پر فکسڈ کرنے والے نوید عارف سے لاتعلقی ظاہر کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں ایک سوال پر چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ کرپشن کے الزام میں جس کرکٹر پر فرد جرم عائد کی گئی وہ کئی سال سے باہر ہے،اس کا پاکستان کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں لہذا ہمارے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کھیل میں بدعنوانی کی روک تھام کیلیے پاکستان کسی کے ساتھ رعایت نہ برتنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،کھلاڑیوں کی اس حوالے سے تعلیم اور نگرانی سمیت تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔راشد لطیف کو پی سی بی میں لانے کا سب سے بڑا مقصد یہی تھا کہ تمام کرکٹرز کو ان کا خوف ہوتا،بدقسمتی سے وہ ہمارے ساتھ نہ چل سکے،امید ہے کہ کسی مرحلے پر راشد لطیف سمیت کھیل کے لیے اچھی سوچ رکھنے والے تمام کرکٹرز بورڈ کے لیے کام کرنے کو تیار ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔