ایکسائز پولیس کا بس پر چھاپہ 3 کلو ہیروئن برآمد ملزم گرفتار

ہیروئن کی مالیت مقامی مارکیٹ میں 3کروڑ بتائی جاتی ہے

مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران کوچ میں سوار شاہنواز پٹھان سکنہ صوابی کے قبضے سے 3کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر نوید الرحمن ڈومکی کی قیادت میں چھاپہ مار کر چیک پوسٹ روہڑی کے مقام پر 3کلو ہیروئن برآمد کرلی۔


ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نوید الرحمان ڈومکی کی قیادت میں گذشتہ روز صوابی سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران کوچ میں سوار شاہنواز پٹھان سکنہ صوابی کے قبضے سے 3کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا،ہیروئن کی مالیت مقامی مارکیٹ میں 3کروڑ بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story