لیڈی ہیلتھ ورکرزاور ویکسی نیٹرز 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

تنخواہ کیلیے اکائونٹ کھولنے کی شرط عائدکرکے پریشان کیا جارہا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز

پولیو سمیت دیگر نیشنل مہم میں خدمات سرانجام دینے والا عملہ گذشتہ دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم۔ فوٹو: فائل

HARIPUR, HATTAR:
کراچی سمیت صوبے بھر میںکام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسی نیٹرز گذشتہ2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

جس کی وجہ سے عملے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ،کراچی کے 18ٹائونز میں خدمات سرانجام دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اورویکسی نیٹرز نے بتایاکہ پولیو سمیت دیگر نیشنل مہم میں خدمات سرانجام دینے والا عملہ گذشتہ دو ماہ کی تنخواہوں اور پولیومہم میں حصہ لینے کے باوجودبھی انھیں دوپولیورائونڈکے معاوضے بھی ادا نہیں کیے جاسکے۔


ان ملازمین نے بتایاکہ ٹائون ہیلتھ آفیسر اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندے مختلف طریقوں سے پریشان کررہے ہیں کہ ملازمین پہلے اکائونٹ کھلوائیں جس کے بعد انہیں معاوضہ دیاجائے گا،ملازمین نے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے پہلے سے کھلے ہوئے اکائونٹ میں معاوضے کی رقم جمع کرائیں یا پھرانھیں کیش کی صورت میں معاوضے اداکیا جائے۔
Load Next Story