بھارت میں ہونے والی کسی بھی میچ فکسنگ پر سزا ملنا محال ہے آئی سی سی
اگر لوونسنٹ عائد الزامات پر قصور وارپائے گئے تو ان کیخلاف کرمنل کیسز بنیں گے، کیوی چیف
اگر لوونسنٹ عائد الزامات پر قصور وارپائے گئے تو ان کیخلاف کرمنل کیسز بنیں گے، کیوی چیف فوٹو: فائل
آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک نے کہاکہ بھارت میں ہونے والی کسی بھی میچ فکسنگ پر سزا ملنا محال ہے، وہاں پلیئرز ایسے معاملات سے بچ نکلتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں کونسل کے کیوی چیف نے کہا کہ اگر لوونسنٹ عائد الزامات پر قصور وارپائے گئے تو ان کیخلاف کرمنل کیسز بنیں گے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں برطانیہ میں میچ فکسنگ قانون کیخلاف ہے جبکہ دیگر ممالک میں ایسا نہیں، برطانیہ میں اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بھی فکسنگ پر سزائوں کا سامناکرچکے ہیں، آئزک نے کہا کہ آئی سی ایل ایک غیرقانونی ایونٹ تھا اس لیے آئی سی سی کا اس میںفکسنگ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے،البتہ اس معاملے کا منصفانہ اختتام ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے معلومات اپنے چند دیگر بورڈز سے شیئرکی تھی جو اپنی لیگز کے حوالے سے تحقیقات کررہے تھے، یہ میڈیا تک کیسے پہنچیں، ہم اس بابت کچھ نہیں جانتے۔