شہری پانی چور مافیا اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی نشاندہی کرنے لگے
وزیربلدیات کی اپیل پر شہریوں کا مثبت ردعمل، واٹر بورڈ کو روزانہ ای میل، ایس ایم ایس اور فون کالز بھی موصول ہورہی ہیں
وزیربلدیات کی اپیل پر شہریوں کا مثبت ردعمل، واٹر بورڈ کو روزانہ ای میل، ایس ایم ایس اور فون کالز بھی موصول ہورہی ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل
صوبائی وزیر بلدیات ،اطلاعات اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی اپیل پرشہریوں کا بھر پور اور مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
پانی چور مافیا ،غیر قانونی ہائیڈرنٹس ، ناجائز پمپنگ ہائوسز اور تالابوں سے مضر صحت پانی ٹینکروں میں بھر کر عوام کو فروخت کرنے والوں کی شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر نشاندہی کی جانے
لگی، ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے واٹر بورڈ کے پانی چوروں کیخلاف کارروائی تک آپریشن جاری رکھنے کے احکامات دیے، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات واطلاعات اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مین ٹرنک لائنوں سے پانی چوری کرنے والوں اور ان کے علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ،پمپنگ اسٹیشنز کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کے حصہ کا پانی چوری ہونے سے بچاکر عوام کو ہی فراہم کیا جاسکے۔
اس سلسلے میں چیئر مین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے واٹر بورڈ کے فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی دیے گئے تھے، صوبائی وزیر بلدیات کی اپیل کا عوام نے بھرپور جواب دیا اور اس ضمن میں واٹر بورڈ کو روزانہ ای میل، ایس ایم ایس (0800) اور فون کالز موصول ہورہی ہیں جس میں عوام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں باالخصوص ضلع غربی میں جاری واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرنے والوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
شہریوں کے اس مثبت ردعمل اور تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو پانی چوروں، منرل واٹر کی غیر قانونی فیکٹریاں چلانے والوں اور ناجائز پمپنگ اسٹیشن قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں آسانی ہورہی ہے ،واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ کی سخت ہدایت پر پانی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے واٹربورڈ کے شعبہ واٹر ٹرنک مین نے پولیس کی دستیاب نفری کی مدد سے پانی چور مافیا کیخلاف آپریشن کے چھ مراحل مکمل کرلیے ہیں جبکہ ساتواں مرحلہ آج جاری رہا۔