پنجاب پولیس اور پیمرا انفورسمنٹ ٹیم جیو کو مرضی کے نمبروں پر لانے کیلئے متحرک
کیبل آپریٹرز کو دباؤ کا سامنا، جیوکو پرانے نمبروں پر لانے کیلیے پیمرا کا خط غیر قانونی ہے، خالد آرائیں
کیبل آپریٹرز کو دباؤ کا سامنا، جیوکو پرانے نمبروں پر لانے کیلیے پیمرا کا خط غیر قانونی ہے، خالد آرائیں. فوٹو: فائل
پنجاب پولیس اور پیمرا انفورسمنٹ ٹیم نے جیو کو مرضی کے نمبروں پر لانے کیلیے کیبل آپریٹرز پر دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک طرف تو جیو کو بند کرانے کے حوالے سے عوامی مہم چل رہی ہے اور دوسری طرف پنجاب پولیس اور پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کی طرف سے جیو کو مرضی کے نمبروں پر لانے کیلیے کیبل آپریٹروں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دبائو خاص طور پر لاہور اور پنجاب کے باقی شہروں میں ڈالا جا رہا ہے۔ دریں اثناء کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نے کہا ہے کہ آر جی ایم پیمرا نے کل جیو کو پرانے نمبر پر بحال کرنے کیلیے خط جاری کیا۔ پیمرا قوانین کے مطابق کیبل آپریٹر چینلوں کو کسی نمبر پر چلانے کے پابند نہیں۔