2روزہ ’’ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو‘‘ آج کراچی میں شروع ہوگی

ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے2 روزہ نمائش میں تعلیمی ماہرین نوجوانوں کی رہنمائی کرینگے

ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے2 روزہ نمائش میں تعلیمی ماہرین نوجوانوں کی رہنمائی کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے2روزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو نمائش کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں آج (ہفتے کو) ہوگا۔

نمائش کا افتتاح سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطاالرحمٰن کریں گے جبکہ اس موقع پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مینجنگ ڈائریکٹر امینہ سید بھی موجود ہوں گی۔ نمائش میں مختلف یونیورسٹیز کے اسٹالز اور کیریئر کنسلٹنٹ بھی موجود ہوں کے جو نمائش میں آنے والے نوجوان کی رہنمائی کریں گے۔


نمائش میں فیشن ، ماڈل واک ، گلوکاری کے مقابلے، مصوری کے مقابلے، تقریری مقابلے، تھیٹر ڈرامے کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں، نمائش 2 روز ہفتہ اور اتوار جاری رہے گی، ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے کراچی میں پہلی بار ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ نمائش میں مختلف کمپنیز کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ نمائش کے شرکا کے لیے انٹرٹینمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہ نہ صرف نمائش سے لطف اندوز ہو سکیں بلکہ اپنے مستقبل کے لیے مفید مشورے بھی لے کر جا سکیں ۔

 
Load Next Story