اعصام الحق سیزن میں دوسری مرتبہ ٹرافی سے ایک قدم دور ہمت ہارگئے

نائس مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں اعصام الحق کو اسٹریٹ سیٹ میں ٹھکانے لگا دیا گیا۔

ایشین جوڑی کو جنوری میں سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے مینز ڈبلز فائنل میں بھی شکست ہوئی تھی، فوٹو: فائل

پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپنا سیزن میں دوسری مرتبہ ٹرافی سے ایک قدم دور ہمت ہارگئے۔


نائس مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں انھیں سلواکیہ کے مارٹن کلزان اور آسٹرین پلیئر فلپ اوسواڈ نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور6-0 سے ٹھکانے لگا دیا، اس سے قبل ایشین جوڑی کو جنوری میں منعقدہ سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے مینز ڈبلز فائنل میں بھی ڈینئیل نیسٹور اور نیناڈ زیمونچ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، ایک برس دوری کے بعد رواں سیزن میں یکجا ہونے والی جوڑی اعصام اور بوپنا نے دبئی میں ٹائٹل جیت نیسٹور اور زیمونچ سے حساب بھی چکتا کرلیا تھا جو رواں برس ان کی اولین ٹائٹل فتح ہے۔

اعصام الحق نے اپنے کیریئر کے دوران 22ویں مرتبہ رنر اپ کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا، وہ اب تک 10 ڈبلز ٹائٹلز جیت چکے ہیں، اس دوران پانچ مرتبہ روہن بوپنا ان کے شریک سفر رہے ہیں، پانچ ٹائٹلز فتوحات میں سے4 ڈچ پلیئر جین جولین روجرز کے ساتھ ملیں،ایک فائنل انھوں نے آسٹریا کے اولیور مارچ کی رفاقت میں بھی جیتا تھا۔
Load Next Story