فرنچ اوپن راجر فیڈرر کی 59 ویں فتح سرینا ولیمز کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی
وینس نے سوئس حریف بیلینڈا بینسک کو تختہ مشق بنالیا، ٹوماس بریڈچ اور راڈک اسٹیپک بھی پہلی آزمائش میں کامیاب
وینس نے سوئس حریف بیلینڈا بینسک کو تختہ مشق بنالیا، ٹوماس بریڈچ اور راڈک اسٹیپک بھی پہلی آزمائش میں کامیاب۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں اتوار کو مین رائونڈ کے میچز شروع ہوگئے، سابق چیمپئن راجرفیڈرر نے پہلے رائونڈ میں لوکاس لیکو کو مات دیکر ایونٹ میں 59 ویں فتح پاکر نڈال کی ہمسری کرلی۔
ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز اور ان کی بہن وینس نے ابتدائی میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن میں سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے پہلے رائونڈ میں سلواکین حریف لوکاس لیکو کو 6-2،6-4 اور6-2 سے شکست دیدی، یہ ایونٹ میں ان کی 59 ویں فتح شمار ہوئی، اس طرح انھوں نے رافیل نڈال کی ہمسری کرلی، دیگر فرسٹ رائونڈ مقابلوں میں 8 سیڈ میلوس رائونک نے آسٹریلیا کے نک کریگوئس کوہرادیا، بھارت کے سومدیو دیوورمن کو قازقستان کے اولیکسینڈر نیڈویوسیف نے قابو کرلیا، میخائل یوزنی نے پبلو کارینو پر غلبہ پایا،چھ سیڈ ٹوماس بریڈیچ نے پیٹر پولینسکی کو زیر کرلیا، راڈک اسٹیپنک نے ارجنٹائن کے فیکاندو آرگیولو کا شکار کرلیا، جارکونمینن نے پولش حریف مائیکل پریزینسی کو ٹھکانے لگادیا۔
ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے فرنچ کوالیفائر الیزی لم کو تختہ مشق بنالیا، جواں سال پلیئر کیخلاف ورلڈ نمبرون امریکی اسٹار نے 6-2 اور6-1 کی آسان فتح پائی، ان کی بڑی بہن وینس ولیمز نے سوئس حریف بیلینڈا بینسک کو 6-4 اور6-1 سے قابو کرکے دوسرے رائونڈ میں قدم رکھ دیے، تھرڈ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا نے چینی پلیئر ژانگ شوئی کیخلاف 6-3 اور6-0 سے کامیابی حاصل کی،دیگر میچزمیں ڈنیلا ہنچووا نے سربیا کی جوانا جیکسک کو مات دی، کارلا سواریز نیوارو نے یولیا بیگلیزمر کو زیر کیا۔