دوسرا ون ڈے سری لنکا نے انگلینڈ کو 99 رنز پر ناک آؤٹ کردیا
مہمان ٹیم نے 157 رنز سے مقابلہ جیت کر پانچ میچز کی سیریز میں برابری اختیارکرلی
سری لنکن بلے باز تلکارانے دلشان نے دلچسپ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی
دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 99 پر ناک آئوٹ کردیا، سچترا سینانائیکے اور نوان کولاسیکرا نے انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
سری لنکا نے دوسرا ون ڈے 157 رنز کے بڑے مارجن سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، 257 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی انگلش ٹیم اپنے چھٹے کم ترین ٹوٹل 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایون مورگن (40) اور ای ین بیل (12) کے سوا کسی کو دہرے ہندسے میں جانا نصیب نہیں ہوا، سینانائیکے نے 4 اور کولاسیکرا نے تین وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق 257 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو آغاز ہی میں نوان کولاسیکرا کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا کرنا پڑگیا، مائیکل کیربیری (6) اور ای ین بیل (12) کولاسیکرا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، گیری بیلنس کو 5 رنز پر انھوں نے ایل بی ڈبلیو کیا، اس دوران مالنگا نے جوئے روٹ کو صفر پرہی واپسی کا پروانہ تھمایا۔
روی بوپارا (7) سینانائیکے کی پہلی وکٹ بنے، جوز بٹلر (4) کو میتھیوز نے سینانائیکے کی مدد سے قابو کیا، کرس جورڈن (1) اور جیمز ٹریڈ ویل (4)کو سینانائیکے نے چلتا کیا، کافی دیر سے دوسرے اینڈ پر ٹکے مورگن کو پرساد نے چندیمل کا کیچ بنایا، انھوں نے 40 رنز بنائے، 27 ویں اوور کی پہلی گیند پر سینانائیکے نے اینڈرسن (7) کو بولڈ کرکے انگلش اننگزکا 99 پر اختتام کردیا، یہ میزبان سائیڈ کا چھٹا کم ترین ٹوٹل ہے، اس سے قبل وہ آسٹریلیا کیخلاف 2001 میں اپنے کمترین اسکور 86 پر آئوٹ ہوئی تھی۔اس سے پہلے سری لنکا نے 8 وکٹ پر 256 رنز بنائے، دلشان نے انگلینڈ میں اپنی سب سے بڑی88 رنز کی ون ڈے اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے، پریانجان نے 43 اور کمارسنگاکارا نے 40 رنز اسکور کیے۔