شرانگیز فلمکیخلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی اپنا کردار ادا کرے

الطاف حسین نے شرمناک عمل کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر ودیگر کو ٹیلیگرام بھیجے۔

توہین رسالت پر مشتمل فلموں کا سدباب کیا جائے، رہنما متحدہ بین المسلمین فورم. فوٹو: ایکسپریس

متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوںامریکا میں آنحضرت محمد مصطفیٰ کی شان میں نہایت گستاخانہ اور شرانگیز فلم کے باعث پوری دنیا میں مسلم امہ کے جس طریقے سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اسے اقوام متحدہ میں باقاعدہ مسلمانوں کے کیس کے طور پر پیش کیا جائے، انھوں نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان ا تحاد بین المسلمین کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے نبی کریمؐ کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیں گے لیکن امریکا کے اس شرمناک اور ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پریس کلب میں متحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدور مولانا اسد دیو بندی، امیر عبد اللہ فاروقی، علی کرار نقوی، مفتی عبدالرزاق، سلمان مصطفیٰ، سیکریٹری جنرل مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی اور رابطہ سیکریٹری مولانا ناصر یامین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ گستاخانہ فلم کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور او آئی سی کے چیئرمین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور توہین رسالت پر مشتمل فلموں اور خاکوں کا مستقبل بنیادوں پر سدباب کیا جانا چاہیے۔
Load Next Story