حصص پر عائد کیپٹل گین ٹیکس کے رولز تیار نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان
اسٹاک ایکس چینجز پر کیپٹل گیں ٹیکس کا نفاذ ہو جائے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹاک ایکسچینج پر عائد کیپٹل گین ٹیکس کے نفاذ کے لیے کیپٹل گین ٹیکس رولز 2012 تیار کر لے ہیں جو آئندہ چند روز میں جاری کر دیے جائیں گے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ کیپٹل گین ٹیکس رولز کے اجرا میں تاخیر لاڈویژن کی طرف سے ایف بی آر کے بھجوائے جانے والے سی جی ٹی رولز کے مسودے پر اعتراضات کی وجہ سے ہوئی، اب لا ڈویژن کے اعتراضات دور کردیے گئے ہیں جس کے بعد لا ڈویژن نے سی جی ٹی رولز کے تصیح شدہ مسودے کی توثیق بھی کردی ہے۔
مذکورہ افسر نے بتایا کہ لاڈویژن کی طرف سے سی جی ٹی رولز پر لیگل اور ٹیکنیکل نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے تھے جنہیں لا ڈویژن کی وضع کردہ تشریح کے مطابق دور کیا گیا ہے جس کے بعد اب ایف بی آر کی طرف سے جلد باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا جس کے تحت اسٹاک ایکس چینجز پر کیپٹل گیں ٹیکس کا نفاذ ہو جائے گا اور ان رولز کے مطابق اسٹاک ایکس چینجز سے کیپٹل گین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔