وزیراعظم کی سپریم کورٹ آمدسے قبل مشکوک شخص گرفتار

مشکوک شخص کارڈمیں ردوبدل کرکے عدالت میں جانے کی کوشش کررہا تھا،پولیس۔

مشکوک شخص کارڈمیں ردوبدل کرکے عدالت میں جانے کی کوشش کررہا تھا،پولیس. فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی سپریم کورٹ آمد سے قبل ریڈ زون سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کیلیے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیاگیا۔


منگل کو پولیس نے ریڈ زون سے مشکوک شخص کواس وقت گرفتارکیا جب وہ عدالتی کارڈ میں ردو بدل کر کے اپنا نام لکھ رہا تھا اور عدالت میں جانے کی کوشش کر رہا تھا۔مشکوک شخص کا نام منشا بتایاگیا ہے۔ جسے پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ میں بند کر دیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل ریڈیو پاکستان چوک سے بھی ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے قبضے سے پین پسٹل برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم فضائی نگرانی کیلیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال نہیں کیاگیا،سپریم کورٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے نصب کیے گئے تھے،پولیس اہلکاروں کی بڑی تعدادشاہراہ دستور پر موجود رہی،وزیر داخلہ اورآئی جی پولیس نے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔
Load Next Story